18 اکتوبر 2026 - 16:23
امریکی وزارت خزانہ کی ایران اور شیعہ عقائد کی توہین پر تحریکِ نجباء کا ردعمل

تحریکِ نجباء کی سیاسی کونسل کے سربراہ شیخ علی الاسدی نے امریکی وزارت خزانہ کے حالیہ بیان کو شیعہ عقائد کی توہین قرار دیتے ہوئے نجف، قم اور دیگر دینی مدارس کے ممتاز علما سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ صیہونیت اور عالمی استکبار کی نفرت انگیز پالیسیوں کا دوٹوک مقابلہ کریں۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، امریکی وزارت خزانہ کے اس دعوے کے ردعمل میں کہ ایران شرعی واجبات کی رقوم کو دہشت گردانہ سرگرمیوں کے لیے استعمال کرتا ہے، تحریکِ نجباء کی سیاسی کونسل کے سربراہ شیخ علی الاسدی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکی وزارت خزانہ کا حالیہ بیان شیعہ مذہب کے بنیادی عقائد کی توہین ہے اور ظاہر کرتا ہے کہ امریکہ شیعوں کی دینی اور فقہی مرجعیت سے بھی محاذ آرائی کرنا چاہتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی مالی معاونت کے ذرائع منقطع کرنے کے بہانے شرعی فریضے، یعنی حاکمِ شرع کو خمس ادا کرنے، میں مداخلت کی جا رہی ہے۔ ان کے مطابق، اس سوچ کی جڑیں واضح طور پر صیہونیت میں ہیں۔

تحریکِ نجباء کی سیاسی کونسل کے سربراہ نے زور دے کر کہا کہ ماضی کے آمر بھی لوگوں کو شرعی واجبات ادا کرنے سے نہیں روک سکے۔

شیخ علی الاسدی نے نجف، قم اور دیگر دینی مدارس کے ممتاز علما سے مطالبہ کیا کہ وہ صیہونیت اور عالمی استکبار کی ان نفرت انگیز پالیسیوں کا بھرپور اور دوٹوک مقابلہ کریں۔

خبر ختم ہوئی

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha